علی ظفر کے خلاف جھوٹی مہم،میشا شفیع،عفت عمر سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

علی ظفر کی درخواست پرمیشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

علی ظفر کی درخواست پرایکشن، میشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

گلوکار اور اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت نو افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا، میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ گلوکارہ میشا شفیع نے می ٹو مہم کے تحت ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

علی ظفر نے درخواست میں کہا کہ ان کے خلاف یہ الزام سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگایا گیا. جس میں میشا شفیع اور اس کی دوست شامل ہیں اور اس الزام کے لئے جعلی اکاونٹ بھی بنائے گئے اور ان کی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں۔

جس پر ایف آئی اے نے دو سال تک تحقیقات کیں، میشا شفیع سمیت ملزمان کو دفاع کے لئے 3 سے زائد بار مواقع فراہم کئے گئے،ایف آئی آر کے مطابق میشا شفیع اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہ کرسکیں،ایف آئی اے نے دو سالہ تحقیقات کے بعد 9 ملزمان میشا شفیع، لینا غنی، حسیم ازمان، عفت عمر، ہمنا رضا، ماہم، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ان 9 لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے خاص طور پر میشا شفیع اور عفت عمر کے خلاف


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >