پشاور یونیوسٹی میں طالبات کے سامنے فحش حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور یونیوسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ویڈیو میں ایک شخص طالبات کے سامنے فحش حرکات کر کے ہراساں کررہا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کیمپس پولیس نے انعام نامی اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز ہو گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، یونیورسٹی میں ایسی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل رواں سال فروری میں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا. جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ یونیورسٹی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے انچارج رحمت اللہ شر نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >