بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ان کے شوہر دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھر کو خرید کر اس کو اس کی اصل حالت میں بحال کر کے میوزیم بنانے پر خیبر پختو نخواہ کی حکومت کی تعریف کی ہے۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بہت خوش ہیں اور پر امید بھی ہیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت  اس تاریخی اقدام میں ضرور کامیاب ہوگی، مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس دفعہ ہمارا خواب ضرور پورا ہوگا۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ سے جب بھی مجھے یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں موجود آبائی گھر کے بارے میں کوئی بھی خبر ملتی ہے تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے، میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے متعلق کافی دیر سے کام چل رہا تھا، لیکن اب خیبر پختونخواہ کی حکومت کی دلچسپی دیکھ کر لگتا ہے کہ اب یہ کام پورا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کے آبائی گھر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجود ہیں، جن کو خرید کر  پختونخواہ حکومت نے میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >