ایف بی آر پراپرٹی ڈیلروں اور جیولروں سے خریداروں کے کوائف حاصل کرے گا

ایف بی آر پراپرٹی ڈیلروں اور جیولروں سے خریداروں کے کوائف حاصل کرے گا

ایف بی آر نے اکاؤنٹنٹس، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور جیولرز کیلئے جائیداد اور سونے کے زیورات و ہیرے جواہرات خریدنے والوں کی معلومات ایف بی آر میں جمع کرانے اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف ورزی پر انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت قید و جرمانے سمیت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ایف بی آر کے سینئر افسرکے مطابق ان ریگولیشنز کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔

ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مجاز نان فنانشل بزنس اور پروفیشنلز کیلئے انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ ریگولیشنز2020 جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کاپی کے مطابق 20 لاکھ روپے یا زائد ٹرانزیکشن پرریئل اسٹیٹ سیکٹرا ور جیولرز کوخریدار سے فارم پُرکروانا لازم ہوگا۔

خریدارکو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، رابطہ نمبر، رقم ادائیگی کا ذریعہ بتانا پڑیگا۔ ان ریگولیشنز کے تحت خریدو فروخت میں مالکان و بینفیشل اونرز میں اگر کوئی سیاسی لوگ پارٹنر یا شراکت دار ہوں تو ان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

کریمنل ریکارڈ سمیت مجاز نان فنانشل بزنس اور پروفیشنلزکا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کیلئے ایف بی آر کو درکار تمام معلومات اور دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >