مدرسے کے14سالہ شاگرد سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں مدرسے میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے الزام میں درندہ صفت معلم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم مولوی عبد الشکور مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں پڑھاتا ہے۔

بچے سے زیادتی کی خبر پھیلتے ہی اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کراس پر تشدد کیا ، اس کے بال مونڈھ دیئے اور اسے سڑکوں پر گھماتے رہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 سالہ بچہ مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا، رات جب سب بچے سوگئے تو ملزم نے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو سخت سزا دلائیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کے ایک معلم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،

ایف آئی آر کے مطابق معلم نے اس کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور تین دن تک گھر نہ جانے دیا،جس سے بچےکی حالت غیر ہوگئی۔بعدازاں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے معلم کو گرفتار کرلیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >