سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفی کیوں دیا؟

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھجوانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ جس دن میں نے سوئی گیس پر بیان دیا تھا اسی وقت میں نے اپنا استعفیٰ معافی کے ساتھ چیئرمین کو بھجوا دیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں ایک پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفی چیئرمین  پی ٹی آئی کے پاس ہے اب یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ میرا استعفی منظور کریں یا نہ کریں، تاہم میں نے اپنا استعفی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان کو بھیجا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے کراچی کے شہریوں کو ڈیلیور کرنا ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے، کراچی شہر کے بجلی اور گیس کے مسائل ہر صورت حل ہونے چاہیے۔ جو ہماری پارٹی کا منشور اور ایجنڈا بھی ہے۔

خیال رہے کہ قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے سندھ اسمبلی میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر استعفیٰ طلب کیا گیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ ایم پی ایز کی جانب سے بھی فردوس شمیم نقوی کے سخت رویے کی شکایات کی گئی تھیں، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ طلب کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >