سوشل میڈیا سٹار ارشد خان چائے والا آج کل کہاں اور کیا کر رہا ہے؟

کچھ عرصہ قبل ایک چائے والے کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی، اتوار بازار کے چائے کے ڈھابے کا چائے والا دنوں میں ہی ارشد خان بن گیا۔

سوشل میڈیا پر جتنی تیزی سے شہرت ملتی ہے یہ اتنی تیزی سے ہی لوگوں کو بھلا بھی دیتا ہے، ارشد خان کی دھوم بھی کچھ عرصہ رہی انہوں نے فیشن شوز، ٹی وی کمرشل اور چند فلموں میں بھی کام کیا اور اس کے بعد یہ سکرین سے غائب ہوگئے۔

ارشد خان آج کل اپنا ایک کیفے سیٹ اپ کرنے میں مصروف ہیں جس کا نام بھی انہوں نے چن کر ” کیفے چائے والا” رکھا ہے، اس کیفے کو دیسی ماحول اور ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا ہے، کیفے میں اوپن ایئر اور ان ڈور سٹنگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز پورے پاکستان میں کھولوں۔

اپنی مصروفیت سے متعلق سوال پر ارشد خان نے کہا کہ اس کیفے کو بنانے اور کچھ نجی مصروفیات کے باعث میں سکرین سے غائب تھا تاہم میں اپنے یوٹیوب چینل کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بچپن سے خواب تھا کہ ایک ایسا ادارہ بنانے کا جہاں غریب بچے پڑھ سکیں، مگر قسمت میرا ساتھ نہیں دے رہی تھی، اب مجھے لگتا ہے کہ قسمت میرے ساتھ ہے تو میں ایک ایسا ادارہ قائم کرنا چاہتا ہوں جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں ، کیونکہ پڑھے لکھے لوگ بہت ہیں مگر انہیں عملی زندگی سے متعلق کچھ پتا نہیں ہوتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >