لاہور : حوا کی ایک اور بیٹی 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

سانحہ موٹروے کے دیئے گئے زخم ابھی تازہ تھے کہ ایک اور خاتون شیطان صفت درندوں کی اجتماعی زیادتی کا شکار بن گئی۔

لاہور جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹہ والا کےعلاقے میں بس خراب ہونے کی صورت میں خاتون دوسری سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ کار سواروں نے لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو ساتھ بٹھا لیا جسے بعد میں نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق خاتون کو6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا شکار کیا، ملزمان خاتون کو بٹھا کر نشہ آور جوس پلا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 5 روز کے بعد درج کیا جبکہ مقدمے کے نتیجے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

  • If someone will say that lonely lady get in to a car with 6 unknown men? There there will be quack on social media … I do agree its a unforgivable offence but our sisters should be careful for making such moves


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >