شہباز شریف بہت خوش ہیں اور آرام سے رہ رہے ہیں، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد

لاہور ہائیکورٹ میں آمد کے موقع پر صحافیوں نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد سے اپوزیشن لیڈر کے کیس سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے اور ادویات کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ شہباز شریف اپنا بستر گھر سے لائے ہیں، انہوں نے کتب بھی اپنے ہمراہ رکھی ہوئی ہیں۔

ڈی جی نیب نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں بہت خوش ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیس میرٹ پر چلتے ہیں اور شہباز شریف کا کیس بھی میرٹ پر ہی چلے گا۔

سلیم شہزاد نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے میرٹ کے حوالے سے بہت سخت ترین آرڈرز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیب کو شکایت کی جائے تو نیب کارروائی کرتا ہے، کسی حکومتی شخصیت کے خلاف نیب میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی سلیم شہزاد نے واضح کر دیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >