کراچی، شہری کے اغوا میں پولیس ہی ملوث نکلی

کراچی شہر میں شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس خود ہی شہریوں کو اغوا کرنے لگی، ساؤتھ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پر جب پولیس نے مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی کی تو اغوا کار پولیس اہلکار نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا مگر اس کے 3دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہری کو کلفٹن کے علاقے سے  اٹھا کر اس سے بھاری رقم کا تقاضا کیا جا رہا تھا۔ بازیاب ہونے والے شہری کی شناخت زین العابدین کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >