ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 منتخب رکن صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے دستخط کے بعد عمل میں آئی۔

ادھر ایف اے ٹی ایف بل کی ووٹنگ میں بھی غیر حاضر ہونے والے پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کے حکم نامے سے جاری ہوئے۔

ن لیگ کی راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >