کس کی جرات ہے مجھ سے آکر کہے استعفی دو، وزیراعظم عمران خان

کس کی جرات ہے مجھ سے آکر کہے استعفی دو، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ندیم ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہہ رہا ہے کہ مجھے دھرنوں کے دوران اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دو، آپ ملک کے وزیراعظم ہو، اسکی جرات ہے کہ آپکو کہے کہ استعفیٰ دو۔

ندیم ملک نے کہا کہ اگر آپ کو بھی ایسی ہی کال آئے کہ عمران خان وزارت اعظمیٰ سے استعفیٰ دو تو آپ کیا کریں گے؟

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں فورا اسکا استعفیٰ ڈیمانڈ کروں گا، میں ملک کا وزیراعظم ہوں، کس کی جرات ہے کہ مجھ سے آکر کہے کہ استعفیٰ دو، میں منتخب وزیراعظم ہوں۔

ندیم ملک نے سوال کیا کہ آپ نوازشریف کو پاکستان بلارہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جھوٹ بول کربا ہر گیا اور ملک کے خلاف سازش کررہا ہے، ہم اسکو فوری طور پر پاکستان لارہے ہیں۔

ندیم ملک نے سماء ٹی وی کو وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 سال کے کیرئیر میں کسی وزیراعظم کو ایسے سوالات کے جوابات دیتے نہیں دیکھا، میں نے جو بھی سوال پوچھنا چاہا پوچھا، انہوں نے مجھے کسی سوال سے منع نہیں کیا۔

ندیم ملک کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ انٹرویو آج رات 7 بجے نشر ہوگا۔

  • یہ تبدیلی والا کردار ہے رفتہ رفتہ زہن سازی کرتے کرتے اسکو لانچ کیا ہے اسکا سکرپٹ ایسا ہی لکھا گیا ہے۔
    یہ تو کہے گا جو بھی پوچھنا ہے پوچھو میں بولنے کے لئے ہی ہو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >