نوازشریف کو آگے کر کے بلاول کے دوبئی اور مولانا فضل الرحمان کے کشمیر کے سیر سپاٹے

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کر کے اور نواز شریف کو آگے کر کے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی کے سیر سپاٹے پر نکل گئے۔

اپوزیشن کا ساتھ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے سے قبل مولانا فضل الرحمن اس وقت کشمیر کی وادی نیلم میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی کشمیر میں سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا  سائٹس پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے چار روزہ دورے کے دوران کشمیر میں جمیعت علماء اسلام کے نو منتخب نمائندوں سے حلف لیا تھا، حلف لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر کشمیر کی نیلم وادی میں سیر و تفریح کے لیے نکل گئے، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو، مولاناسعیدیوسف سمیت دیگر پارٹی کے رہنما موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کشمیر کے دورے کے دوران حکومت مخالف نکالی جانے والی ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ کچھ دن گزارنے کے بعد واپس لوٹ آئیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >