سابق کور کمانڈر کراچی مظفر عثمانی دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سندھ پولیس کے مطابق پاک فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر عثمانی کی کراچی میں سی ویو کے قریب دو دریا کے مقام پر ان کی اپنی گاڑی سے لاش ملی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر عثمانی ، جو مشرف دور میں کراچی میں کور کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ، انہیں کراچی میں سی ویو کے قریب دو دریا کے مقام پر گاڑی چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا اور ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی لاش کو پی این ایس شفاء منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کی کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

72 سالہ ریٹائرڈ جنرل کو 1999 میں ملک میں نافذ مارشل لاء کے دوران کراچی کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا تھا اور 2001 میں انہیں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >