کیریئر کے دوران کسی وزیراعظم کو ایسے دو ٹوک جوابات دیتے نہیں دیکھا،ندیم ملک

کیریئر کے دوران کسی وزیراعظم کو ایسے دو ٹوک جوابات دیتے نہیں دیکھا،ندیم ملک

کیریئر کے دوران کسی وزیراعظم کو ایسے دو ٹوک جوابات دیتے نہیں دیکھا، وزیراعظم کا انٹرویو کرنے والے اینکر پرسن ندیم ملک کے تاثرات۔

وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے والے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ندیم ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سخت سے سخت سوال کا براہ راست جواب دیا ، میں نے اپنے 30 سالہ صحافتی کیریئر کےد وران کسی وزیراعظم کو ایسے جوابات دیتے نہیں دیکھا۔

اینکر پرسن نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سول ملٹری تعلقات، آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے ساتھ حکومتی معاملات جیسے براہ راست سوالات کے بھی  دوٹوک طریقے سے جوابات دیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم یا ان کے سٹاف میں سے کسی نے بھی مجھے کسی سوال کو نہ پوچھنے کا نہیں کہا، میں نے جو پوچھنا چاہا جیسے پوچھنا چاہا پوچھا اور وزیراعظم نے کسی حیل و حجت کے بغیر اس کا جواب دیا، یہ میرے کیریئر کا بہترین انٹرویو رہا ہے۔

ندیم ملک نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا انٹرویو ہے اس میں سیاسی نظام میں فوج کے ماضی اور موجودہ کردار سے متعلق واضح باتیں ہوئی ہیں، عمران خان پر اگر دباؤ آئے تو وہ کیسے ری ایکٹ کریں گے، میڈیا کی آزادی ، اپوزیشن کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں سمیت ہر پہلو پر وزیراعظم نے کھل کر بات کی۔

واضح ہو کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ انٹرویو نجی ٹی وی چینل سما نیوز پر نشر کیا گیا تھا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >