فیصل آباد: چچا کو اغوا کرکے کروڑوں روپے تاوان وصول کرنے والا شخص گرفتار

فیصل آباد: چچا کو اغوا کرکے کروڑوں روپے تاوان وصول کرنے والا نوجوان گرفتار

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھتیجے نے اپنے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سگے چچا کو پیسوں کی خاطر اغوا کر کے اس سے پونے نو کروڑ روپے تاوان وصول کیا، جب پولیس نے ساڑھے سات ماہ کے بعد ملزم کی نشاندہی کی تو ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جسے ائیر پورٹ پر پکڑ لیا گیا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد عثمان جو فیصل آباد کی جناح کالونی کا رہائشی ہے، کو سولہ فروری کو گھر سے گاڑی میں اغوا کیا گیا تھا، جسے اغوا کاروں نے پانچ دن تک نامعلوم مقام پر رکھا اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا، اغوا کاروں نے مغوی کو پانچ دن قید میں رکھ کر اس کے اکاؤنٹ سے آٹھ کروڑ 75 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد عثمان کے اغوا میں اسکا بھتیجا فیصل ماسٹر مائنڈ ہے، پولیس نے ملزم فیصل کے خلاف سات ماہ بعد جب مقدمہ درج کیا تو اس نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کی جس پر اسے لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کے بعد مغوی عثمان کے بینک اکاؤنٹ سے جس اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی وہ اس کے بھتیجے فیصل کا تھا، پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے، جلد تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >