وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان

وزیراعظم نے فوج پر حملہ کرنے والے کو 22کروڑ عوام کے جانب سے منہ توڑ جواب دیا،کامران خان

عمران خان کا نواز شریف کو پاک فوج کے سپہ سالار اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر مکروہ حملے کرنے پر منہ توڑ جواب

سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر وزیراعظم عمران خان کے آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا، جس میں عمران خان نے نواز شریف کو پاک فوج کے سپہ سالار اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 22 کروڑ عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جو آج فوج کے اوپر اور فوج کے سربراہ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کر رہا ہے، وہ جنرل جیلانی کے گھر کے اوپر سریا بناتے ہوئے منسٹر بنا تھا، یہ وہ آدمی ہے جو جنرل ضیاءالحق کے جوتے پالش کرتے کرتے چیف منسٹر بنا، یہ وہ آدمی ہے جس نے جنرل درانی کے دور میں جو آئی ایس آئی کے سربراہ تھے، مہران بینک سے کروڑوں روپے الیکشن لڑنے کے لیے حاصل کیے۔

عمران خان کا نواز شریف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ کو رپورٹ کی لیکن اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کی عدالتوں نے اس کی ہمیشہ مدد کی، یہ وہ آدمی ہے جس نے آصف علی زرداری کو دو دفعہ جیل میں رکھا تھا، زرداری کو جنرل باجوہ نے جیل میں نہیں ڈالا تھا، جس کے خلاف آج یہ لندن میں بیٹھ کر ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف آصف علی زرداری کو کرپٹ ترین آدمی کہتا تھا، نواز شریف پر حدیبیہ مل کا کیس زرداری نے بنایا تھا جنرل باجوہ نے نہیں، جس میں انہوں نے اربوں روپیہ اکٹھا کرکے بیرون ملک منتقل کیا، ان دونوں کی کرپشن اور لوٹ مار کے ثبوت پہلے سی آئی اے نے حاصل کیے بعد میں عالمی شہرت یافتہ کتاب میں شائع ہوئے۔

  • نواز نے حکومت جاتے جاتے پاکستان کو بنکرپٹ کرنے کی کوشش کی
    اور مودی کو موقع دیا وہ کشمیریوں پر ظلم کرے اور عمران خان ملک بچانے میں
    لگا رہے عمران خان نے بھیک مانگ کر ملک بچایا اب نواز چور کا حساب ہو گا انشاالہ
    یہ اس سے زیادہ ذلیل ہو گا

  • نواز شریف خاندان جو کہ گٹر کے ڈھکن چوری کی وارداتوں سے کاروبار شروع کرنے والا خاندان ھے پاکستان کا سب سے بڑا چور ڈاکو خاندان بن گیا اور عوام کی اربوں ڈالرز قرضوں میں ڈوبا دیا۔

  • Kamran you can’t speak for all Pakistanis neither did the PM speak for entire Pakistan. A lot of Pakistanis despite don’t support Nawaz Sharif including me. I know Nawaz Sharif himself was the biggest pawn of the army and now after refusal of any concession from army he has turned up against it. But even before Nawaz Sharif said it I always believed that army is the only responsible insitution for the destruction of Pakistan. The way the army has destroyed Pakistan is unparalleled. Army lost East Pakistan, Kashmir and Siachen and yet projected as best army, what a joke. If they would have won a single war I wonder what people would say about it. The army Generals are even more corrupt than the politicians. There is no insititution or individual who can raise an eyebrow on the corruption of army. So all those who opposed Pakistan army are not necessarily Nawaz Sharif’s supporters.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >