کراچی: ایف آئی اے نے غیراخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ پکڑ لیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویب سائٹس اور ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کروانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو کا ایف آئی اے کی کارروائی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے کے علاوہ زبردستی کچھ لڑکیوں سے غیر اخلاقی کام کروانے میں بھی ملوث تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پکڑاگیا گرو اپنے مکروہ دھندے میں خواتین کو بھرتی کرنے کے لیے باقاعدہ اشتہارات بھی دیتا تھا، ملزمان اپنے اشتہارات میں خواتین کو گھر بیٹھ کر پارٹ ٹائم کام کرنے پر چالیس ہزار روپے تک کی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیتے تھے۔

فیض اللہ کوریجو نے مزید کہا کہ پکڑے گئے اس گروپ کے 35 سے زائد ممبر پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں،  گروپ کے ہاتھوں متاثرہ خاتون کی جانب سے نشاندہی کی جانے کے بعد گلشن اقبال کے فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس کے نتیجے میں ویب سائٹ چلانے والا مرکزی ملزم فضل قادر گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے دفتر سے 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

فیض اللہ کوریجو نے یہ بھی کہا کہ ویب سائٹ کے مالک سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائسز سے غیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>