پی آئی اے کا انگلینڈ کے لیے 30 اکتوبر سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پی آئی اے 30 اکتوبر سے برطانیہ کے لئے آپریشن بحال کر دے گا، تاہم برطانیہ کے لئے براہ راست پروازیں یورپی طیاروں اور کریو کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں نئے طیاروں، آرام دہ نشستوں، حلال کھانوں اور بہترین فضائی میزبانی کے ساتھ چلیں گی، پہلے فیز میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔  پی آئی اے نے انگلینڈ کے لیے پروازوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر پائلٹس بھرتی کیے جانے کے بیان کے بعد سے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔

  • جی ہاں پابندی
    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر پائلٹس بھرتی کیے جانے کے بیان کے بعد سے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔
    جعلی بھرتی کرنے کی وجہ سے نہیں

    ہے نا لکھنے والا کسی کھوتے کا ل ن

    ُ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >