کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ،حکمرانوں کیلئے1گھنٹے میں سڑک تیار

کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ،حکمرانوں کیلئے1گھنٹے میں سڑک تیار

شہر قائد کی متعدد سڑکیں سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہری طویل عرصے سے پریشان حال ہیں، لیکن انتظامیہ ہو یا صوبائی حکومت کسی کو خیال نہ آیا لیکن جیسے ہی کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہوا جلسے کے راستے میں آنے والوں کو کوئی رکاوٹ نہ ہو اس لئےخداد داد سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک کو ایک ہی گھنٹے میں تیار کرلیا گیا۔

یہ سڑک سالوں نہیں تعمیر کی جارہی تھی،اب صرف جلسہ گاہ کے قريب ایک گھنٹے ميں سڑک بن گئی۔

جب کراچی ڈوب رہا تھا، پانی کی نکاس کی مشينيں نظر نہ آئيں مگر جلسہ گاہ ميں مشينيں اسٹينڈ بائے ہيں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز يہاں حادثات ہوتے ہيں تب خيال نہيں آيا۔ آج حکمرانوں کو گزرنا ہے تو روڈ بن گئے۔ عوام ايسے لوگوں کو اوپر کيوں لاتے ہيں؟۔ يہاں آئے روز حادثات کے بعد لاشيں اٹھتی ہيں، اس کے باجود کبھی کسی نے سڑک کی تعمیر کا سوچا تک نہیں، کمال کی بات یہ ہے کہ پی ڈی ایم کا یہ جلسہ کہنے کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہے اور عوام کے حقوق کی جنگ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >