فوج کے خلاف سازشوں سے بھارت خوش ہوتا ہے،پارس جہانزیب کا مریم نواز کوجواب

 فوج کے خلاف سازشوں سے بھارت خوش ہوتا ہے،پارس جہانزیب کا مریم نواز کوجواب

"بھارت تب خوش ہوتا ہے جب نواز شریف پر مقدمے بنتے ہیں” کا راگ الاپنے والی مریم نواز کو اینکر پرسن پارس جہانزیب کا منہ توڑ جواب

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن پارس جہانزیب کا اپنے پروگرام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فلسفے کہ "بھارت تب خوش ہوتا ہے جب نواز شریف پر مقدمے بنتے ہیں” کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اور حقائق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم صاحبہ یہ فلسفہ آپ ہی کو مبارک ہو، بھارت تب خوش نہیں ہوتا جب نواز شریف پر مقدمہ بنتے ہیں بلکہ بھارت تب خوش ہوتا ہے جب گجرانوالہ کے جلسے میں نواز شریف پاک فوج کے خلاف تقریر کرتا ہے۔

اپنے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ گھر کی بات اگر گھر میں ہی رہتی تو بہت اچھا تھا لیکن بیرون ملک بیٹھ کر اپنے ہی ملک کی فوج پر چڑھائی کرنا ملک دشمن کو خوش کرنا نہیں تو اور کیا ہے؟ بھارت تب خوش ہوتا ہے جب فوج کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں، بھارت تب خوش ہوتا ہے جب فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر متنازع بنا دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت تب خوش ہوتا ہے جب ڈان لیکس کی جاتی ہیں، بھارت تب خوش ہوتا ہے جب ممبئی حملوں کی ذمہ داری اپنے لوگوں پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، بھارت تب خوش ہوتا ہے جب بھارت میں حملوں کے لیے لوگ پاکستان سے جانے کی بات کی جاتی ہے، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب اجمل قصاب کو پاکستانی بنا دیا جاتا ہے۔

بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب پٹھانکوٹ کے حملے کی ایف آئی آر گجرانوالہ میں کاٹ دی جاتی ہے، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب آپ بھارت جاکر مودی سے تو مل لیتے ہیں لیکن حریت کی قیادت سے ملنے سے منع کر دیتے ہیں، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب  ڈکلیریشن سے کشمیر کا ذکر نکال دیا جاتا ہے، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب نیپال میں ملک کا وزیراعظم بند کمرے میں مودی سے ملاقات کرتا ہے۔

بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب نریندر مودی رائیونڈ میں آکر سالگرہ کا کیک کاٹتا ہے، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب نریندر مودی کو پاکستان سے ساڑھیوں کا تحفہ بھیجا جاتا ہے، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب سجن جندال جیسے لوگ بغیر ویزے کے مری تک آپ سے ملنے آ جاتے ہیں، بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب آپ وہی بیانیہ لے کر چلتے ہیں جو بھارت کا بیانیہ ہے۔

اینکر پرسن پارس جہانزیب کا مریم نواز کو حقائق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے جب تین بار کا وزیراعظم بھرے جلسے میں پاک فوج کے سپہ سالار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتا ہے، بھارت اس وقت بھی خوش ہوتا ہے جب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہوتی ہے اور حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔

  • لیکن حرام کی پلی نانی مریم کو شیشہ دکھانے پر پارس جہاں زیب پر اب انڈیا میں کوئی خوش نہیں ہوگا….اور نہ ہی کوئی اسے دیکھے گا

  • میرا لیڈر نواز شریف چور ہو سکتا ھے , کمینہ ہو سکتا ھے , بے غیرت ہو سکتا ھے , غدار ہو سکتا ھے ,
    لیکن محب وطن نہیں ہو سکتا ,♥👍


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >