نواز شریف نے متعدد بار فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی،اعجازالحق

نواز شریف نے متعدد بار فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی،اعجازالحق

پاکستان مسلم لیگ ضیاءالحق گروپ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا لاہور میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف وہ شخص ہے جس نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی متعدد بار کوشش کی مگر وہ ناکام رہا۔

استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم آج یہ پوچھنا چاہتی ہے کہ نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت کس نے دی؟ نوازشریف سے جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی کی وجہ سے رشوت تھی جو نواز شریف نے ان کو دینے کی کوشش کی اور انکاری پر ان سے لڑائی شروع ہو گئی۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جنرل وحید کاکڑ ،جنرل پرویز مشرف سے بھی لڑائی ہوئی، کوئی نواز شریف سے یہ سوال پوچھے کہ آخر نواز شریف کی فوج کے اعلی افسران کے ساتھ لڑائی کیوں ہوئی؟ کیوں نواز شریف کی فوج کے اعلیٰ افسران سے کبھی نہ بنی؟

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف کے جیل میں جانے کے بعد اپنے خطاب میں ایک بار بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیا، ن لیگ اور شریف فیملی کو پیپلزپارٹی ایسا چکمہ دے گی کہ انہیں اس چیز کا احساس تک نہیں ہوگا لہذا پچھتاوا ضرور ہو سکتا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے دوران نواز شریف کی فوج مخالف تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے جس کی پشت پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام کھڑی ہے، جو ہمیشہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >