مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر کی نعرے بازی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر کی نعرے بازی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

شہر قائد میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے قائد اعظم کی قبر کے گرد لگی جالیاں عبور کرتے ہوئے قبر کے پاس کھڑے ہو کر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد "ووٹ کو عزت دو” کے نعرے لگائے اور لگوائے، جبکہ مزار قائد پر موجود مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں نے بھی صفدر کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے مزار قائد کے احاطے میں ہی نعرہ بازی شروع کردی ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی مزار قائد کے احاطے میں نعرے بازی کے موقع پر مریم نواز، نہال ہاشمی، اکبر گجر اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر کے گرد لگی مرکزی جالیوں کے اندر موجود تھے، جنہوں نے نہ صرف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے لگائے گئے سیاسی نعروں کا جواب دیا بلکہ ان کے ساتھ مل کر نعرے لگاتے رہے اور مزار قائد کے تقدس کو پامال کرتے رہے۔

مزار قائد کے احاطے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے سیاسی نعروں پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار بھی سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا مزار قائد پر سیاسی نعرے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ "‏بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا”

 

وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی مزار قائد پر لگنے والے سیاسی نعروں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "سیاست دانوں کے بھیس میں اس جرائم پیشہ ٹولی کی جانب سے قائد کے مزار کے تقدس کی پامالی قابل قبول نہیں”

 

اسی طرح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بھی مزار قائد پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سیاسی نعرے بازی اور ہلڑ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "‏قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ دیانت اور ایمانداری کے پیکر تھے۔ آپ نے بطور گورنر جنرل صرف ایک روپیہ اپنی تنخواہ مقرر کی اور اپنی جائداد پاکستان کے نام لگا دی۔

آج مزارِ قائد پر بے ادبی کے مناظر دیکھے گئے۔ اور جن لوگوں نے اِس پاک سر زمین کی دولت پر اپنے ہاتھ صاف کئے، وہی اِس کے باعث بنے”

 

دوسری جانب مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عارف احمد کا خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتوار کے روز سیاسی جماعت کے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے مزار قائد پر حاضری کے دوران کی گئی سیاسی نعرے بازی اور ہلڑ بازی قابل افسوس ہے، جبکہ مینجمنٹ کی جانب سے بانی پاکستان کے مزار کے تقدس کے حوالے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے پیدانہ ہونے کے بارے میں ابتداء میں ہی واضح کردیا گیا تھا۔

    • Thats the problem, check other news Jiyalas beat SAMA news reporter for showing people leaving PDM jalsa?
      security in presence of all those goons (special goons near to these political jokes) would engage with security….

  • گیراج والی لوء لیول مخلوق کو کیا پتا قائد کون تھا کیا ہے اور عزت احترام کیا ہوتا ہے
    یہ تو گیراج میں پیدا ہوے ہیں اور گیراج میں مریں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >