کراچی: خاتون ایس ایچ او کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے خاتون پولیس افسر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق کراچی پولیس کی خاتون ایس ایچ او سب انسپکٹر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی،اور ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں،خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے حوالے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگرمختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کو بھی بھیجی تھیں۔

گرفتار ملزم کافی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اورپیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا،ملزم لاہور میں انتہائی اثررسوخ رکھتا ہے،ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >