حکومتی اقدامات کے باوجود مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد تک جا پہنچی

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کےاعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرغی 26 روپے فی کلو،انڈے 9 روپے فی درجن جبکہ ٹماٹر 4 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔ کراچي ميں ٹماٹر کے دام 200 تک پہنچ گئے۔ چینی کی قیمت بھی 2 روپے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی۔

اسلام آباد اور پشاور ميں شہری چینی 110 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

آٹے کا 20 کلو والا تھیلا مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔ دال ماش،دال مونگ، کوکنگ آئل، چائے کی پتی، دودھ اور چاول کے نرخ بھی بڑھے۔ کیلے، پیاز، آلو سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق  گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے ملکی مہنگائی کی مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • As usual gnn News propeganda again start. Due to corona viruse the whole world prices increase around 15 percent. No one can do stopped because world are going through very serious pendamic corona viruse situation.

  • نکمے اور جاہل وزرائے اعلی۱ کی موجودگی میں یہی کچھ ہوسکتا ہے۔وزیر اعظم کو چاہیے کہ صوبائی حکومتوں۔ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ حالات میں کچھ بہتری لائی جاسکے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >