گھوٹکی: گاؤں کے دھوبی کے بینک اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

گھوٹکی: گاؤں کے دھوبی کے بینک اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کے شہر گھوٹکی کے ایک چھوٹے سے گاؤں ولومہر کے دھوبی کے اکاؤنٹ سے ایف بی آر کو اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دھوبی کو نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔

گھوٹکی کے گاؤں ولومہر کے دھوبی کو بھیجے گئے نوٹس میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، جس کو موصول کرنے کے بعد دھوبی رمیش کمار پریشانی میں مبتلا ہوگیا اور ایف بی آر سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

رمیش کمار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ 2009 میں سردار غلام محمد شوگر مل میں سینٹری کا کام کرتا تھا لیکن دو سال قبل وہ شوگر ملز نوکری چھوڑ چکا ہے، نہیں معلوم کہ میرے اکاؤنٹ سے اتنی بڑی ٹرانزیکشنز کس نے کی ہے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رومیش کمار کے اکاؤنٹ سے 2015 سے 2019 کے درمیان اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے ذریعے خریداری کی گئی ہے، رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو تحقیقات کے لیے ایف بی آر کی جانب سے طلب کرلیا گیا ہے۔

  • yeah Imran Khan ki tabdili ka lub e lubab. Chuttar sala election say pehlay public ko choran bechta tha aik bar PM banwao phir yeah ker donga or woh donga. Laikin youthia ka ratta rattaya jawab keh 70 sal ka gund 2 sal may kesay saaf hu saakta hay. Tu Imran Khan ko bolna tha k itni batay q chodta tha public kay samnay

  • اس دھوبی کے اربوں روپوں سے غریبوں کے لئے اسکول روڈ اور اسپتال بنائے جائیں۔ جتی بھی منی لانڈرنگ کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں فوراً ان کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >