2 لوگ، 2 ٹویٹ، 2 کہانیاں۔۔۔ سچا کون ہے؟

2 لوگ، 2 ٹویٹ، 2 کہانیاں۔۔۔ سچا کون ہے؟

مزار قائد پر سیاسی نعرے لگانے کے جرم میں آج صبح لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ مریم نواز نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ ہوٹل کے جس کمرے میں ٹھہری ہیں پولیس اہلکاروں نے اس کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بس پھر اس کے بعد سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ٹوئٹ کیا اور ساتھ میں ایک دروازے کی تصویر شیئر کی جس کو ہینڈل کے قریب سے ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ابصار عالم نے ساتھ میں لکھا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے کمرے کے دروازے کا یہ ٹوٹا ہینڈل ساری عمر جنرل اعجاز امجد اور جنرل قمر باجوہ کو چین سے سونے نہیں دے گا۔

سابق چیئرمین پیمرا نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری تو مہذب طریقے سے بھی ہو سکتی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے صوفی شاعر میاں محمد بخشؒ کے شعر کا حوالہ تو دیا مگر پورا شعر نہ لکھا انہوں نے محض 3 حروف تحریر کیے
نیچاں دی اشنائی

اس شعر کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں۔

نیچاں دی اشنائی کولوں فیض کسے نئیں پایا
ککر تے انگور چڑھایا ، ہرگچھا زخمایا

ان کے ٹوئٹ کے کچھ ہی دیر بعد نجی ٹی وی چینل سے منسلک برطانیہ میں موجود صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ٹویٹ کیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کراچی میں جس ہوٹل میں مقیم تھیں پولیس نے ان کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

مرتضیٰ علی شاہ نے جو تصویر شیئر کی اس میں دکھایا گیا دروازہ ابصار عالم کی شیئر کی گئی تصویر سے مختلف ہے۔

 

دونوں ٹویٹس میں تضاد کے بعد وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ابصار عالم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صحیح سے پیسے تو حلال کریں۔یہ ٹوٹا دروازہ کسی گیراج یا سٹور روم کا تو ہوسکتاہے، فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے کا نہیں۔ طلعت حسین سے پہلے ٹویٹ کرنے کے چکر میں صحیح سے تصویر بھی گوگل نہیں کی۔

  • کتنی عجیب بات ہے کہ یہ چور لٹیرے اشتہاری فراری اکٹھے ہو کر نکلتے ہیں وزیراعظم عمران خان کو بدنام کرنے مگر ہر بار خود ہی بدنام ذلیل خوار ہو جاتے ہیں

  • wah wah bhosri kay.. zara tehzeeb walay to dekho.. jo tehzeeb walay hotay hain woh apnay mulk kay founder kay mazar par ghull ghapara naheen kartay..

    meray hisaab se tou harami ko kuttay ki tarah maartay huay lay jana chahiyay tha..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >