احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں، انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی تصدیق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کی۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ "میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،  کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، تاہم میں گھر سے کام جاری رکھوں گی”

اس سے قبل بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے، تاہم قرنطینہ میں ہونے کے باوجود ان کی جانب سے کام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    • She is doing an amazing job unlike the corrupt cabinet including of crooks like Azam Swati,Vawda,Omar Ayub,Pervaiz Khattak,Khusro etc. Kon corrupt hai aur kon nhi kuch samaj nhi arahi. Like Sania is an amazing lady. Get well soon


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >