کس شہر نے کلین اینڈ گرین چیمپئن کا ایوارڈ اپنے نام کیا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین چیمپئن سٹی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کلین اینڈ گرین انڈیکس میں پنجاب کے شہر اٹک نے پنجاب کے دوسرے شہروں کو شکست دیتے ہوئے کلین اینڈ گرین چیمپئن کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اٹک میں پنجاب کے دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ درخت لگائے گئے، لہذا سب سے زیادہ درخت لگانے اور شہر کو سر سبز بنانے کے وجہ سے اٹک کو پنجاب کے دیگر شہروں پر سبقت ملی، جس پر اٹک نے کلین اینڈ گرین انڈیکس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کلین اینڈ گرین چیمپئن سٹی ایوارڈز کی تقریب کے اعلامیہ کے مطابق سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی وجہ سے پنجاب کا شہر بہاولپور نے فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی، اس طرح حفظان صحت اور شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے پر لاہور کو فہرست میں تیسرے نمبر پر جگہ ملی، اس طرح گجرات چوتھا اور راولپنڈی پنجاب کا پانچواں کلین اینڈ گرین سٹی قرار پایا۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں نے کلین اینڈ گرین انڈیکس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوہاٹ کو دوسری اور ایبٹ آباد کو تیسری پوزیشن دی گئی، اسی طرح کلین اینڈ گرین انڈیکس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پر پشاور کو ایوویشن ایوارڈ دیا گیا اور پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو شہر کی خوبصورتی اور پارکس کی بحالی پر ایوویشن ایوارڈ دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >