گوجرانوالہ،پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد کرانے والی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) جلسہ کا جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں اپوزیشن کی 11 حکومت مخالف جماعتوں نے شفاف انتخابات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے فوج پر کڑی تنقید کی تھی۔

اس جلسے کے بعد اب گوجرانوالہ ميں پی ڈی ایم کا جلسہ کرانے والی انتظاميہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائنز میں ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں کرونا وائرس سے متعلق این سی او سی کے نافذ کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرانے والی انتظامیہ کے خلاف درج کی گئے اس مقدمے ميں لیگی رہنما خرم دستگیر کا نام بھی شامل ہے، جبکہ محمود بشیر ورک اور سٹی صدر پومی بٹ سمیت 100 افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔

  • 1. Ghaddari ka muqaadma kion nahi darj hoa in sab per ? jaisay Altaf Hussain kee speech per sab organisers per kia gaya thaa ??
    2. kia PTI walay khud in cheezon ka khayal kertay hain ? PM sahab nay jo Tiger forces kay convention say khitab kia thaa, udher bhi chipak ker kharay thay, is per to IK per bhi muqadma hona chahyay.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >