آذربائیجان کا ساتھ دینے پر ترک اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار

آذربائیجان کا ساتھ دینے پر ترک اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ولن نویان کی بہن الانگویا کا کردار نبھانے والی آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ترک اداکارہ گونول ناگیئفا  وزیراعظم عمران خان کی شکر گزار۔

سیزن 4 میں ارطغرل کے دشمن نویان کی بہن الانگویا کی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ گونول ناگیئفا نے ایک انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حمایت کے لیے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے ملک آذربائیجان کا ساتھ دے رہے ہیں،پاکستان میں ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے پر بھی وزیراعظم عمران خان کا مزید شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستانیوں کی بے لوث محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے فون کیا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا تم جانتی ہو کہ پاکستان میں لوگ تمہارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تمہارا نام سرچ کرکے تم سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

گونول ناگیئفا نے کہا کہ اپنے ایجنٹ کی بات سُن کر میں دنگ رہ گئی اور میں نے اُن سے سوال کیا کہ پاکستان میں لوگ میرے بارے میں کیوں جاننا چاہتے ہیں؟ جس پر میرے ایجنٹ نے جواب دیا کہ ارطغرل غازی میں تمہارا کردار دیکھنے کے بعد پاکستانی شائقین تمہارے مداح ہوگئے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/BjthtqiFiEf/?utm_source=ig_web_copy_link

ترک اداکارہ نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت غیر معمولی ہے، میں کبھی بھی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہی اور اس کے باوجود بھی بہت سارے پاکستانی صارفین انسٹاگرام پر میری پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے میرے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے ہیں،ترک اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے جلد ہی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

آذربائیجان کا ساتھ دینے پر ترک اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار

گونول ناگیئفا نے کہا کہ ’اس سے پہلے پاکستان کے بارے میں میرا علم صرف وکی پیڈیا تک ہی محدود تھا لیکن اب مجھے معلوم ہوا کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد تھا اور پاکستان میں جو زبانیں بولی جاتی ہیں وہ اردو اور انگریزی ہیں اور اب میں اس ملک کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >