ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو زندگیوں اور ذریعہ معاش دونوں سے محروم ہو جائیں گے: اسد عمر

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے اموات میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہم تمام ایس او پیز کو نظرانداز کر کے غلطی کےمرتکب ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آج صبح اپنے ٹوئٹ سے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 تھی یہ شرح چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے، ہم تمام ایس او پیز کو نظرانداز کر کے غلطی کےمرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر ہم نے اپنا رہن سہن تبدیل نہ کیا تو اس سے ہماری زندگیوں اور آنے والے وقت میں خدشہ ہے کہ ہمارا معاش کیسے چلے گا۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 مریض جاں بحق جبکہ433 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >