نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بے نظیر بھٹو کو تکالیف دیں، اعتزاز احسن بول پڑے

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی صاحبہ آصف زرداری سے ملنے بلاول، بختاور کو ساتھ لے کر جیل جایا کرتی تھیں، سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کے لیے انتظار کرایا جاتا تھا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایک بار میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روک دیا، بی بی نے کہا کہ اعتزاز آپ غصہ کریں گے تو یہ لوگ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کل نہ ہوتی تو چار روز بعد بھی ہو ہی جاتی اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

  • نواز شریف نے جسکی ماں کو تکالیف دیں ..اسکی ننگی
    تصویریں بانٹی …اس کو تو کوئی تکلیف نہیں؟ اس چمچے
    احسن کو کیوں اتنی تکلیف ہو رہی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >