ویڈیو : رانا ثنا اللہ کا پولیس والوں پر گاڑی چڑھانے پر ارادہ قتل کا مقدمہ درج

حکومت مخالف تحریک کے تحت گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ کیا گیا جس میں موجودہ حکومت کے خلاف 11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے جلسہ کیا۔

اس جلسے کے روز لیگی رہنما جب سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

لیگی رہنماؤں نے گاڑی کو روکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے بمشکل پیچھے ہٹ کر پولیس اہلکاروں نے اپنی جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی جس پولیس اہلکار پر چڑھائی گئی اس کا نام سب انسپکٹر اصغر حسین ہے، اصغر حسین کی مدعیت میں ارادہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے سفید رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی آگے بڑھی ہے جس سے پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔

مدعی مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود لیگی رہنماؤں نے اراداتاً اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

  • get those bastard haramkhor on the gallows. these people must be eliminated from the society . inn kanjro ny baap ka mulk samja hoa hy. our justice system must be transparent and free of any favoritism to deliver harsh punishments.

  • certified budmash hurami budzaat iblees model town killer roaming free ONLY IN PAKISTAN phirr we think we are islamic republic where is the insaaf.how can pakistan succeed with looters and devils roaming around with a grin shame on us.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >