کیپٹن صفدر کی گرفتاری:آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا

آرمی چیف کا کراچی میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پیش آنے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مزارِ قائد پر حاضری کے دوران پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر کا تقدس پامال کیا گیا تھا، جس پر سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا تھا۔

  • These thieves must be held accountable for each and every project in they had embezzled. Hiding faces through such sort of small cases eg Karachi incident don’t matter much. They must return the state resources first.

  • آرمی چیف کی ذمہ داری میں ہر قسم کی ایجنسیوں سے ڈارکٹ پوچھ گچھ کی جاسکتی ھے ہر قسم کی ایجنسیاں سیکورٹی فراہم کرتی ہیںِ جن میں پولیس بھی شامل ھے لیکن آرمی چیف کی ذمہ داری سب سے بڑھ کر ھے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوا ہو اور کیسی بھی ایجنسی کی غفلت کی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہو اور عوامی لاء اور آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہو اور جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہوں جن معاملات میں سیکورٹی فورسز کی ناکامی نظر آئے آگر پولیس کی غفلت کی وجہ سے کوئی سے بھی مسائل آجائیں تو آرمی چیف کو ایک نظر صورتحال پر ڈالنی چاہیے ھے تاکہ معاملات خراب ہونے سے پہلے ہی ٹھیک کر لیئے جائیں۔ اچھی بات ھے آرمی چیف نے بوقت نوٹس لے لیا۔

  • our nice army chief with all due respect what are his plans as he has power instead of taking notice for allahs n pakistans sake delete PPP PMLN JUIF and judges. borders are secure we hare nuclear state but what about insaaf stability long term responsibility, he should not FORGIVE THE LOOTERS DEVILS STATE ENEMIES JUDGES politicians etc, its his duty to use all his powers bestowed upon him and do the right thing delete all and support imran so pakistan our home is on the right path inshallah.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >