ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 15پیسے کی کمی سے 162روپے 28پیسے پر بند ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ کی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 15 پیسے کی کمی سے 162 روپے 55 پیسے پر آ پہنچی۔

دوسری جانب سونے کی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کمی کے بعد فی اونس 24 قیراط 7 ڈالر کی کمی سے 1905 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99194 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57پیسے کی کمی سے 1071روپے 67پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری روز کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 616.41 پوائنٹس بڑھ گیا، کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کی 41 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تھی جو زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا، تیزی کے باعث مجموعی سرمایہ کا حجم 323،057،725 پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >