کیا سندھ میں گورنر راج لگنے جارہا ہے؟ گورنر سندھ اسلام آباد طلب

خبر رساں ذرائع کے مطابق سندھ کی موجودہ صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر بعد فوری طور پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد فوری طلبی کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات کے بعد سامنے آئے گا۔

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے بعد سے سندھ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے چھٹیوں پر جانے کے لیے درخواستیں دے دی گئی ہیں، اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔

دریں اثناء انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر بھی آج اپنے دفتر نہیں آئے اور ان کی جانب سے پندرہ روز کی چھٹی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے،اپوزیشن کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ سندھ پولیس  پر دباؤ ڈال کر محمد صفدر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

  • جی بلکل لگا دو سندھ میں گورنر راج لیکن پلیز
    پہلے اس لوہلو عمران اسمعیل کو تو تبدیل کردو
    سندھ پر راج کرنا اسکے بس کی بات نہیں

  • باجوہ قائد کے مزار کی توہین کرکے آئین توڑنے والوں کو کوئی بھی این آ ر او دیکر یا کوئی جج انکو بری کر کی خود آئینی خلاف ورزی کرکے آئین توڑنے والوں میں شامل ہو جائے گا اور آ ئین توڑنے کی سزا موت ہے

  • aik duffa action loe naa bhai, junobi punjab, karachi koe separate kurroe, come on keeya game hae hell with all protocols, follow our sahabae kurams take action fauj n pti govt KISS KAA INTAEZAAR hae abhee power hae use kurroe for allah n pakistan


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >