آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال خصوصاً ملک کے قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ آرمی ہیڈ کوارٹرز میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 236ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جیو اسٹریٹیجک امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ملک کے سرحدی علاقوں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا گیا اور ان واقعات میں سول ملٹری  شہداء کو ان کی قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ "اس امن و استحکام کیلئے ہم نے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا”۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی وقار و سلامتی سمیت جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>