کیا باکسر عامر خان پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں؟

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کی سیاست میں ہینڈ فری کرنے کا عندیہ دے دیا، ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ” مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا، بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر، یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا، حقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا”

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "میں پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں اور بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا مددگار بننا پسند کروں گا، کھیل ، تعلیم ، چائلڈ لیبر پر قابو پانا اور بہت سے اقدامات کرنے ہیں، ہم سب ایک دن اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن جب تک ہم اس دنیا میں موجود ہیں تو ہم سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئیے”

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ” میں نے ملک میں بہت سے سیاستدانوں اور آرمی جرنیلوں سے اس معاملے پر نشستیں کی ہیں جنہوں نے ملکی موضوعات پر اتفاق اور اختلاف کیا، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لئے بھلائی چاہتا ہوں۔ آئیے یہ دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے ختم ہوتے ہیں۔ میرے پرانے مستحکم ساتھی ورلڈ چیمپین باکسر مانی پکاوائو بھی سیاست میں شامل ہوئے”

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں باکسر عامر خان نے کہا کہ "فلپائن میں منی پاکیواؤ نے اپنے ملک کے لئے بہت عظیم کام کیے ہیں جن کو میں دیکھ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں بھی پاکستان کے لئے یہی کام کرسکتا ہوں، میں ایک دن اس پر غور کرسکتا ہوں،میں اپنے فینز سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

  • First of all he is born British and not even dual citizen (may have Pakistan origin card)
    Secondly he is disconnected from the root problems of the country in same way as Bilawal is.
    Thirdly, Politics is a dirty game and not every one has thick skin as IK that he can tolerate dirty accusations and attacks on your family. The opponents have attacked IK wives, sister, mother, children. how many can tolerate this ?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >