عالمی ادارے نے پاکستان کو 15 طاقتور ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

پاکستان 15 طاقتور ایشیائی ممالک میں شامل ہوگیا،عالمی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ

لوئے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ایشیاء پاور انڈیکس 2020 میں پاکستان 15ویں نمبر پر براجمان۔

سیاسی اور سفارتی تعلقات جیسے 128 اعشاریوں کی جانچ کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹ میں صرف ایشیائی ممالک ہی شامل نہیں ہیں بلکہ امریکہ سمیت ایسے ممالک بھی شامل ہیں جن کے اس خطے میں اثر رسوخ رکھتے ہیں۔

لوئے انسٹی ٹیوٹ کی اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کی بین الاقوامی ساکھ اور طاقت کو جانچا جاتا ہے، یہ ریسرچ 8 بنیادی اعشاریوں کے گرد گھومتی ہے جن میں کسی ملک کی فوجی صلاحیت، دفاعی نظام، معاشی و سفارتی صورتحال اور وسائل شامل ہیں۔

رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا بحران کو نمٹنے کی پالیسیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیاء کے ملک پپوا نیو جنیوا کو بھی پہلی بارایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ ہے حالانکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے اسکور میں تین پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے، مگر اس کے باوجود گزشتہ برس ملنے والی 10 پوائنٹس کی لیڈ ابھی بھی برقرار ہے، چین اس فہرست میں تیزی سے اوپر آنے والے ممالک میں شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی لچک دار پالیسیوں اور موثر سفارتی تعلقات نے گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کیلئے مثبت راستے کھولے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اس فہرست میں اوپر آیا ہے، دوسری جانب بھارت کے دیگر ممالک پر انحصار تو برقرار رہا ہے مگر سفارتی اور معاشی تعلقات کے معاملے میں بھارت نیچے گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے انتہائی موثر اقدامات، اندرونی استحکام اور جیو اکنامک سیکیورٹی میں مثبت اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔

طاقتور ایشیائی ممالک کی فہرست دیکھنے کیلئے لنک اوپن کریں:رفتگ

  • LONG LIVE IMRAN KHAN. LONG LIVE PAKISTAN.

    غدار وطن میر جعفر کی اولاد نواز شریف۔, PPP,مولوی ڈیزل بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس
    ایس کا کمانڈر انچیف ھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >