گلشن اقبال کراچی میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق وزخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 15 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ابوالاصفہانی روڈ کے قریب بینک میں دھماکے سے 4 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ ایک بلڈنگ میں ہوا ہے جس کے نیچے بنک بھی واقع ہے جس کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہے۔سات زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

دھماکے کی شدت سے بینک کی کرسیاں اور موٹر سائیکلیں دوسری سڑک پر اڑ کر جا گری ہیں، دیواروں کا ملبہ بھی دور تک جا گرا ہے، بینک کا سامان باہر گرنے سے معلوم ہو رہا ہے کہ دھماکا بینک کے اندر ہی ہوا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں اور لوگوں کوعمارت سے نکالا جارہا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ترجمان نجی اسپتال گلشن اقبال کے مطابق دھماکے کے 10زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >