ویڈیو : پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے حسن ابدال میں مزید سہولیات کا اضافہ

پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ایک اور سہولت حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن انتہائی اہمیت کا حامل اور ایک تاریخی سٹیشن ہے۔ جوکہ اسلام آباد کے شمال مغرب میں تقریباً40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ حسن ابدال کا علاقہ ایک بزرگ بابا حسن ابدال کے نام سے موصوم ہے۔ 1521ء میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک اس علاقے میں آئے۔ اس لحاظ سے یہ شہر سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

موجودہ پاکستانی حکومت نے حسن ابدال میں عالمی معیار کے مطابق عالیشان ریلوے سٹیشن تعمیر کیا ہے تاکہ یہاں آنے والے سکھ یاتریوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جا سکے۔

پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن کو جدید سفری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں گھنے درخت لگائے گئے ہیں جو کہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ مسافروں کے لیے بڑا ویٹنگ ہال اور بیرون اسٹیشن کشادہ جگہ بنائی گئی ہے جہاں مسافر آرام کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش پر 2کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر نو کی گئی ہے ۔ نئے ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پہلے ریلوے اسٹیشن کی حالت زار خستہ تھی اب یہاں جدید ریسٹورنٹ اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان پہلی فرصت میں کریں گے اور ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا بلکہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن ہی رہے گا ۔ شیخ رشید احمد نے مزید بتایا کہ 40نئی کوچزبھی جلد ٹرینوں میں شامل کی جائے گا۔ٹیکنیکل سٹاف کے الائونس بڑھا دئیے گئے ہیں جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے سفارشات وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے ہیں بلاول بھٹو قومی حکومت ، فضل الرحمن انتخابات اور ن لیگ سب کچھ بیٹھانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے گوجرانولہ کے جلسہ میں نامناسب اور غیر شائستہ زبان استعمال کی ہے ، اب عمران خان فرنٹ پر کھیلنے کے لیے میدان میں آ گے ہیں گذشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے بہترین تقریر کی تھی نواز شریف نے فوج کے خلاف بیان دیکر اپنی سیاست کا جنازہ نکال لیا ہے جس کے بعد ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>