باکمال لوگ، لاجواب سروس ، مسافر اسلام آباد میں پرواز سکردو میں

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کا نزلہ عوام پرگراتے ہوئے پرواز اعلان کردہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے ہی روانہ کردی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پروازپی کے 451 کا فلائٹ شیڈول بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سکردو کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا۔

ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اس پرواز کے مسافروں کو وقت کی تبدیلی کا پیغام بھجوا دیا تھا مگر پرواز 4 گھنٹہ پہلے صبح 9 بجے ہی روانہ کر دی گئی جو دوپہرایک بجے روانہ ہونا تھی۔

اسی پرواز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی جانا تھا۔ پی کے 451 سے سکردو جانے والے مسافر اسلام آباد میں ہی رہ گئے جبکہ پرواز مسافروں کو لیے بغیر سکردو پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ انتخابی مہم کیلئے بلاول بھٹو گلگت بلتستان پہنچے ہیں اس وجہ سے وہ جمعے کو کوئٹہ میں اعلان کردہ احتجاجی جلسے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >