موٹروے کیس، متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کر لیا ، شناخت پریڈ مکمل

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی جس میں متاثرہ خاتون نے ملزموں کی شناخت کرلی۔

پولیس کے مطابق موٹروے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی اور دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی، دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد خاتون نے ان دونوں ملزموں کو پہچان لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا ہے جبکہ دوسرا ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ملزموں نے 9 ستمبر 2020 کو موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعہ کے ایک ماہ بعد پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔

  • کیا بچے اورماں زندگی بھر یہ ہولناک وقت بھول پائیں گے؟ کس طرح سے بے قصور ہنستے بچوں، خاتون اور پوری فیملی کو اُجاڑ دیا گیا.

    ہماری متاثرہ بہن کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انِ وحشی مجرموں کو سرِعام عبرتناک سزائے موت دی جائے جو کہ عین اسلامی تقاضا ہے. پلیز اپنی مظلوم بہن اور اسُ کے معصوم بچوں کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت سے وحشی مجرموں کے اسی انجام کا مطالبہ کیا جائے، کوئ دوسرا آپشن قبول نہیں ہونا چاہیے.
    https://www.facebook.com/mediahaveli/videos/340372823686278/


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >