بھارتی میڈیا سندھ پولیس کے معاملے پر انتہائی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

ویسے تو بھارتی میڈیا کی جاہلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور جو بھارت کی پاکستان کے ساتھ روز ازل سے ایک جنگ ہے اس سے متعلق بھی کسی کو وضاحت کی ضرورت نہیں مگر ففتھ جنریشن وار میں بھارت ایسے موڑ پر پہنچ چکا ہے کہ اپنی عوام کو اُلّو بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔

حال ہی میں پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں تو بھارت ایک بار پھر اپنا سر پٹخنے لگا ہے، کیونکہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اس گرے لسٹ سے نکلنے کی بجائے بلیک لسٹ میں چلا جائے جبکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے باہر نکلے اور اس مقصد کے لیے پاکستان نے بہت محنت کی ہے اور ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے. اب تک پاکستان 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کر چکا ہے۔

آئندہ برس فروری کی پلانری میں پاکستان کو فیٹف کی طرف سے ان سائیٹ وزٹ مل سکتا ہے۔ ان سائیٹ وزٹ میں ایف اے ٹی ایف کے ارکان پاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب آج صبح کراچی میں سلنڈر دھماکا ہوا اور گزشتہ روز کراچی پولیس افسران کی جانب سے چھٹی پر جانے کا معاملہ سامنے آیا تو بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے اور من گھڑت قصے گھڑنے کا موقع مل گیا۔

ایک بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز18 نے ایسی جھوٹی کہانی گھڑی کے دیکھنے والے ہی اس پروپیگنڈا پر لعنت ملامت کرنے لگے۔

اس نیوز چینل نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ کیا کہ کراچی میں پاک فوج اور پولیس آمنے سامنے آ گئے ہیں اور رات سے کراچی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس جھوٹے بھارتی نیوز چینل کا یہ بھی کہنا ہے شہریوں نے کراچی میں آرمی چیف کے بیٹے کے ملکیتی شاپنگ سنٹر پر بھی حملہ کر دیا ہے۔

Pak Army Vs Police: Sindh Police Statement Condemns Army; IG Defers Leave In National Interest

Sindh Police issue a statement lashing out at Pak Army; say we expect that justice will be done to Sindh Police in the coming days.

Posted by News18 on Wednesday, October 21, 2020

یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا اس نیوز چینل نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں یہاں تک کہہ ڈالا کہ پاک فوج نے سندھ کے تمام تھانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ صرف ایک یہی چینل نہیں بلکہ اس بدبودار جھوٹے پروپیگنڈے میں کئی دیگر چینل میں ملوث ہو گئے اور ایسی جھوٹی کہانیاں گھڑنے لگے۔

اس سارے جھوٹ کا مقصد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے دینا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت پٹیل امراؤ بھی جھوٹ پھیلانے اور اس گندگی میں اپنا منہ گندا کرنے میدان میں آ گئے اور ٹوئٹر پر بولے کے کراچی پولیس کے 10 افسران شہید ہو چکے ہیں اور عنقریب امریکی نیوی کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والی ہے۔

اس کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھانا شروع کیے اور بھارت کے اس ایجنڈے کو بے نقاب کیا اور سوشل میڈیا پر دنیا کو بتایا کہ جو جھوٹ کے افسانے بھارت گھڑھ رہا ہے وہ صرف بھارت کا خواب و خیال اور اور خواہش ہی ہے۔

یاسف نامی صارف نے لکھا کہ فیٹف اجلاس سے قبل بھارت جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنا پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ففتھ جنریشن وار کوئی جھوٹ ہے وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

اس صارف نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں ہونے والے جس دھماکے کو ان واقعات سے جوڑا جا رہا ہے وہ محض ایک سلنڈر دھماکا تھا۔

معروف پاکستانی صحافی جویریہ صدیق نے بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

 

    • مودی۔لوہار۔ڈیزل خنزیر۔ اچکزئی
      افغانی دلال ۔ اور حرام کی کمائی پر پلنے والے دو بچوں سمیت کچھ کوٹے سے صحافت میں آنے والے صحافیوں کا ایجنڈا ایک ھی ہے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >