ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا خاتمہ،چین کا پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم

ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا خاتمہ،چین کا پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سے پابندی اٹھانے کے بعد چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان کا میڈیا کو پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹانے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے اپنے ملک کی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ وہاں کے مقامی اور بین الاقوامی قوانین، رسم و رواج سمیت مذہبی عقائد کا احترام کریں۔

زاؤ لیجیان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ دونوں دوست ممالک نے دوستانہ مشاورت کے بعد معاملے کو حل کر لیا ہے اور دوبارہ سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک سے متعلق شکایات موصول ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی، تاہم ٹک ٹاک پر عائد پابندی پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ہٹا دی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >