ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مریم نواز کا ”شیرجوان“ فورس بنانیکا اعلان

ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے "شیر جوان” فورس بنانے کا اعلان، مریم نواز طلبا سے ملاقاتیں کریں گی

کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مرکزی رہنما مریم نواز "شیر جوان” فورس کی تشکیل کے لیے کالجز یونیورسٹیز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں "شیر جوان” فورس میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔

اس کے علاوہ مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شیر جوان فورس کا مقصد ن لیگی اعلیٰ قیادت کی حفاظت اور گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کیلئے تشکیل دیا جارہا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک مناسب معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

  • ساری عمر اس نانی نے دوسروں کی نقل کرنے کی کوشش ہے۔ سیاست میں بے نظیر کی، سماجی کاموں میں عمران کی اور تنظیم سازی میں گوروں کی۔

  • Paid paramilitary? This is illegal.
    Why are there no media talkshows marathon to discuss such violation of law
    If they call it a security force then it has to be registered and abide by the relevant laws. A security force/agency cannot engage in political activity in any circumstances.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >