کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے میں پولیس افسران کی چھٹی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری اور سندھ پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے حکومت سندھ نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے.کمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن آج جاری کیےجانےکاامکان ہے. کمیٹی معاملے پر تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کومکمل رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ناصرحسین شاہ ، سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب اور2 دیگر صوبائی وزراشامل ہوں گے، رپورٹ کو سندھ اسمبلی میں اراکین کے سامنے بھی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سے عمل میں لائی گئی، مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا.

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اور اداروں سے پوچھ کر حقائق سامنے لائیں گے، ہم وقاص کو بھی بلائیں گے کہ کمیٹی میں آئیں اور اپنا مؤقف دیں۔

  • Kapatan loray ky Quaid-e-Azam ki mazar ky behurmati par…

    ministerial committee police ne kion pakra..
    tahqeqati committee police chutiyon par kion gaye
    lan committee bagori ka darwaza kis ne tora
    har cheez par committee…

    sirf Quaid-E-Azam ki mazar ki behurmati howi, us par koi committee nhi……………… in baghairat logo ke khilaf kuch nhi howa na hona hai, dheet ki tarah bayan dete jaa rahay hain?? kahan ponch gaye ham log ye kiya kutta pan chal raha hai…
    jail ma dalo aur har soorakh se khoon nikalo harami ka, nishan-e-ibrat banaoo takay ye khabi na ho…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >