سری لنکن پریمیر لیگ، وہاب ریاض دبنگ خان کی فرنچائز کینڈی ٹسکر میں شامل

سلمان خان کی فیملی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز خرید لی ہے، پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹار کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

یہ فرنچائز سلمان خان کے بھائی کے نام سے رجسٹرڈ کمپنی سہیل خان انٹرنیشنل نے خریدی ہے، ٹورنامنٹ آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔سہیل خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں کئی سٹار کرکٹرز موجود ہوں گے، شائقین بڑی بے تابی سے سنسنی خیز مقابلوں کے منتظر ہیں۔

کینڈی ٹسکرز کا سکواڈ نارمل ہے، کرس گیل کو کرکٹ کا باس کہا جاتا ہے، کوشل پریرا جیسے سری لنکن سٹار کیساتھ میچ ونر وہاب ریاض اورلیام پلانکٹ بھی موجود ہیں۔ کوشل مینڈس اورنوآن پرادیپ بھی تہلکہ خیز کارکردگی دکھا سکتے ہیں، اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سلمان خان ہر میچ میں نظرآئیں گے۔

پاکستانی مداح قومی پیسر کی غیر ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت پر پرجوش اور جلد اچھے میچز کے بھی منتظر ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>