عراقی بینک کا دوسری شادی کرنے والوں کیلئے ایک کروڑ دینار قرضے کا اعلان

عراقی بینک کا دوسری شادی کرنے والوں کیلئے ایک کروڑ دینار قرضے کا اعلان

عام طور پر کئی لوگ شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں کچھ تو اس کا اظہار کرتے ہیں مگر کئی لوگ اس خواہش کو اندر ہی دبائے صحیح وقت کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ اس خواہش کے حامل لوگ اگر عراق میں موجود ہیں تو ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایک مقامی بینک الرشید نے دوسری شادی کرنے والے کے لیے ایک سکیم متعارف کرا دی ہے۔

یہ اسکیم عراق میں موجود ایک نجی بینک نے اپنے ملازمین کے لیے نکالی ہے، جس میں دوسری شادی کرنے والے ملازم کو 8 ہزار 400 امریکی ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے جو تقریباً ایک کروڑ عراقی دینار بنتے ہیں۔ تاہم رقم قرض کی صورت میں ہوگی جو آسان اقساط میں بینک کو واپس کرنا ہوگی۔

بینک الرشید کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ہر شخص کو دوسری شادی پر بینک سے 8 ہزار 400 امریکی ڈالر کا قرضہ ملے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ دوسری شادی کرنے والے شخص نے پہلے قرضہ نہ لیا ہو۔

عراق میں نوجوان معاشی حالات سے تنگ آکر شادی سے متعلق نہیں سوچ رہے جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو بیرونِ ملک جاکر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ عراق میں معمر کنواری خواتین کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ایسی صورتحال میں بینک کی سکیم کو کافی پذیرائی ملی ہے اور بینک انتظامیہ کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >